Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 مریض جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 مریض جان کی بازی ہار گئے
October 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 733 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد رہی، ایک روز میں 48 ہزار192  ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 449 ہوگئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 402 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد12  لاکھ 73 ہزار 78 تک جا پہنچی۔