Tuesday, May 21, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 44 ہزار 148 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے۔ ملک بھر میں 515 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا کے باعث 1 ہزار 2 سو 29 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔

ادھر ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز 13 لاکھ 9 ہزار 751 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اب ملک بھر میں 10 کروڑ 95 لاکھ 86 ہزار 984 ویکسین کی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔