Thursday, April 18, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کر گئے
October 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 658 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.44فیصد رہی۔ ایک روز میں 45 ہزار 690 ٹیسٹ کئے گئے۔ ایک ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 441 ہو گئیں۔ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 345 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 1 ہزار 366 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔