Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 377 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 377 ہو گئی
March 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 53 مریض جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 377 ہو گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 258 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 53 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 377 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 497 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 406 ، پنجاب میں 1 لاکھ 80 ہزار 944 ، کے پی کے میں 74 ہزار 722 ، بلوچستان میں 19 ہزار 157 ، اسلام آباد میں 46 ہزار 579 ، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 730 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.8 فیصد رہی ۔ اب تک 5 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 628 ہے ۔ سندھ میں 4 ہزار 285 ، پنجاب 7 ہزار 315 ، کے پی کے میں 2 ہزار 549 ، اسلام آباد 2 ہزار 628 ، بلوچستان 110 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 741 فعال کیسز ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 164 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 60 ہزار 202 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔