Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز
November 24, 2020

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وزارت صحت نے اعداد و شمار جاری کردئیے، جس کے مطابق 10 ہزار 113 ہیلتھ کیئر ورکز کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت طبی عملے کے 97 اراکین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 2 ہزار 686 ہیلتھ ورکرز کورونا  کا  شکار ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب میں 2 ہزار 638، تیسرے نمبر پر صوبہ سندھ رہا، جہاں 2 ہزار 565 ہیلتھ کیئر ورکرز وبا سے متاثر ہوئے ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ابتک 864، بلوچستان میں 610، آزاد کشمیر میں 485 اور گلگت بلتستان میں میں طبی عملے کے 210 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔