Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار 501 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار 501 ہو گئی
May 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد21 ہزار 501 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار جاری ہو گئے جس کے مطابق ایک روز میں ایک ہزار 315 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 21 ہزار501 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا سے اموات کی تعداد 486 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا سے اب تک 5782 افراد صحتیاب ہو گئے۔ پنجاب میں 8 ہزار103 ، سندھ میں 7 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 288 ، بلوچستان میں 1 ہزار 321 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گلگت بلتستان میں 372 ، اسلام آباد میں 464 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 71 ہو گئی۔