Tuesday, May 21, 2024

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 ہو گئی
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 615 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 249 ، پنجاب میں 1 لاکھ 57 ہزار 796 ، کے پی کے میں 67 ہزار 214 ، بلوچستان میں 18 ہزار 823 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 418 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.7 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 1 ہزار 252 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 589 ، پنجاب 10 ہزار 60 ، کے پی کے میں 2 ہزار 923 ، اسلام آباد 1 ہزار 381 ، گلگت بلتستان 20 ، بلوچستان 149 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 371 کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار 785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 66 ہزار 981 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔