Saturday, April 27, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 82 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے 82 افراد انتقال کر گئے
September 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا سے 82افراد انتقال کرگئے، 24 گھنٹوں کے دوران 3480 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا سے ملک بھر میں 82 افراد جاں بحق ہوئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 480 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 1 ہزار 367 ہوگئی۔ ملک میں تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 5 ہزار 373 ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 521، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 11 ہزار 808، خیبرپختنوخوا میں 1 لاکھ 67 ہزار 782 اور بلوچستان 32 ہزار549 ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 347، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 150 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 210 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسوں کی شرح 5.50 فیصد رہی۔