Tuesday, May 21, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 79 افراد جاں بحق، 4 ہزار 213 مثبت کیسزرپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے 79 افراد جاں بحق، 4 ہزار 213 مثبت کیسزرپورٹ
May 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، ایک دن میں 79 افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایکٹو کیسز 87 ہزار سے تجاوز کر گئے، ایک دن میں 45 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 85 ہزار 626، پنجاب میں 3 لاکھ 6 ہزار 929، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 64، بلوچستان میں 22 ہزار 620، اسلام آباد میں 76 ہزار 209، آزادکشمیرمیں 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 18 ہزار 149 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایک روز میں 79 اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ 7 لاکھ 28 ہزار 44 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہے۔ سندھ میں 15 ہزار 683، پنجاب میں 44 ہزار 670، خیبرپختونخوا میں 11  ہزار 769، اسلام آباد میں 12 ہزار 37، گلگت بلتستان میں 118، بلوچستان میں ایک ہزار 457 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 219 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 954 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔