Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 45 افراد انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا سے 45 افراد انتقال کرگئے
July 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 45 افراد انتقال کرگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2819 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 32.6 فیصد رہی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 579 ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 45 افراد کے انتقال کے بعد مہلک وائرس سے مجموعی اموات 23 ہزار16 ہو گئیں، جبکہ کیسز 10 لاکھ 4694 ہزارتک پہنچ گئے۔

ادھر سندھ میں کورونا کے وار تیز ہوگئے، ایک اور مسیحا نشانہ بن گیا، ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے۔