Friday, May 10, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 43 افراد جاں بحق، ایک ہزار 927 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے 43 افراد جاں بحق، ایک ہزار 927 نئے کیسز رپورٹ
January 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ ایک دن میں 43 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ اور پنجاب میں اموات سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 927 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 35 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 927  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 43 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 247 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935، پنجاب میں 1 لاکھ 52 ہزار 925 ، کے پی کے میں 64 ہزار 945، بلوچستان میں 18 ہزار 715، اسلام آباد میں 40 ہزار 629، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 63 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک 76 لاکھ 2 ہزار 380 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 631 اسپتالوں میں کورونا سے متاثر مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 301 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 2 ہزار 789 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 84 ہزار 508 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔