Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 39 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے 39 افراد انتقال کر گئے
July 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 39 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3262 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز 59 ہزار 899 تک پہنچ گئے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 39 ہزار 199 ، پنجاب میں 11 ہزار 509  ، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 610 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 430 ، گلگت بلتستان میں 712 ، بلوچستان میں ایک ہزار 326 اور آزاد جموں و کمشیر میں 2 ہزار 113 کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 39 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 49 ہزار 412 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہو گئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔