Saturday, May 4, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 21 افراد انتقال کر گئے ، 1590 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے 21 افراد انتقال کر گئے ، 1590 نئے کیس رپورٹ
July 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 21 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1590 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 644 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 24 ہزار 931 ، پنجاب میں 8 ہزار 708 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 856 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 653 ، گلگت بلتستان میں 646 ، بلوچستان میں 926 اور آزاد جموں و کمشیر میں 924 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 43 ہزار 790 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہو گئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 215 مریض وینٹلیرز پر ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار 447 مریض داخل ہیں۔