Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ہوئے، نائنٹی ٹو نیوز نے الیکشن کی بھرپور کوریج کی

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ہوئے، نائنٹی ٹو نیوز نے الیکشن کی بھرپور کوریج کی
September 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ہوئے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے الیکشن کی بھرپور کوریج کی۔ دن بھر ہر وارڈ میں پولنگ کی صورتحال سے ناظرین کو آگاہ کیا گیا۔

رپورٹرز کی ٹیم ہر کنٹونمنٹ بورڈ کے ہر وارڈ میں موجود رہی۔ انتخابی عمل ہو یا ووٹرز کی گہماگہمی کی بات الیکشن سے جڑی ہر خبر سب سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز پر نشر کی گئی۔

نائنٹی ٹو نیوز نے ہر وارڈ میں الیکشن کی صورتحال ناظرین کو بتائی۔ انتخابی عمل اور ووٹرز کا جوش و خروش دکھایا گیا۔

نتائج سب سے پہلے دینے میں بھی 92 نیوز نے سابقہ روایت برقرار رکھی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج جاری کئے گئے۔ سب سے پہلے مستند نتائج سے ناظرین کو آگاہ کیا گیا کیوں کہ ہم ہیں 92۔