Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز آج سے ہوگا

ملک بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز آج سے ہوگا
October 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کفایت شعاری اور شجرکاری مہم کے بعد وزیراعظم کا ایک اور بڑے فیصلے پر آج  سے عملدرآمد ہونے جا رہا ہے ۔ آج  سے ملک بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز ہو گا ۔ صفائی مہم کا آغاز ملک کے تمام بڑے شہروں سے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ملک کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنا ہو گا۔ صفائی مہم کا آغاز ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سے ہوگا۔ مہم سے نہ صرف ملک سے گندگی کا خاتمہ ہوا بلکہ عوام میں شعور بھی بیدار ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان آج سے ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز کرینگے۔ وزارتوں اور حکومتی اداروں میں کفایت شعاری اورشجرکاری مہم کےبعد وزیراعظم کا یہ بہت بڑا فیصلہ ہے۔ صفائی مہم کو "کلین اینڈ گرین" پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔ صفائی مہم میں حکومتی ادارے اورسماجی تنظیمیں بھی بھر پورحصہ لیں گی، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالےسے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنا ہو گا۔