Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
October 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سائرن بجنے پر عوام اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے ہو گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور دفتر خارجہ کے باہر سیکرٹریز ملازمین نے بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرمقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ سائرن پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا مودی نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ دنیا مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔ مودی اب خوفزدہ ہے کرفیو ہٹے گا تو خونریزی ہو گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1185139341217222656 سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ ہے۔ شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ شرکا کا کہنا تھا بھارت اسلحہ کی نوک پر کشمیریوں کو کبھی غلام نہیں رکھ سکتا۔ ایونٹ کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا۔