Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 220 ہو گئی ‏

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 220 ہو گئی ‏
March 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، تعداد 220 تک پہنچ گئی، حکومتی مشینری بھی  متحرک ہو گئی ،وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز معطل کر دیں، امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے ویزا سیکشن بند کر دیے گئے ، سفارتی مشنز نے تقریبات منسوخ کرنا شروع کر دیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ہر گزرتے وقت کے ساتھ بڑھنے لگیں ، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تعداد 195 تک پہنچ گئی ، سندھ سب سے ذیادہ متاثرہ ہے ، دوسرا نمبر پنجاب اور تیسرا خیبرپختونخواہ کا ہے ۔

سندھ میں 155، خیبرپختونخوا میں 16 ، بلوچستان میں 16، پنجاب میں 26 مریض موجد ہیں ۔ اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے  ۔

کورونا کیسز کے تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی حکومتی حفاظتی اقدامات تیز  کر دیے گئے ، وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز 3 اپریل تک معطل کردیں ، لیکن مختار نامہ یا وکالت ناموں کی تصدیق جاری رہیں گی ۔

ترجمان نے بتایا کہ 3 اپریل کے بعد قونصلر خدمات کی بحالی یا عدم بحالی کا فیصلہ کیا جائیگا ، وزارت خارجہ میں اسپیشل سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں خصوصی سیل بھی تشکیل دے دیا گیا۔

ملک میں غیرملکی، بیرونی دنیا میں پاکستانی سفارتی مشنز سے رابطے میں رہے گا ، پاکستان کے تمام بیرون ممالک سفارتی مشنز میں ہاٹ لائنز بھی قائم کر دی گئیں۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے ویزا سیکشن بھی بند ہیں جہاں  کام  روک دیا گیا ، امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں نے ویزا کیلئے اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں۔

سفارتی مشنز نے حفاظتی تدابیر اختیار کے طور پر تمام تقریبات منسوخ کرنا شروع کر دیں ، ترکی نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے رابطہ افسر مقرر کردیا ۔

برطانوی ہائی کمیشن کی بدھ کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ سے متعلق تقریب منسوخ کر دی گئی ، لتھوانیہ کے قومی دن کی تقریب بھی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر منسوخ کردی گئی۔