Tuesday, May 14, 2024

ملک بھر میں کارروائیاں جاری، کسی صوبے کو استثنیٰ نہیں، نیب

ملک بھر میں کارروائیاں جاری، کسی صوبے کو استثنیٰ نہیں، نیب
February 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے جاری اعلامیہ میں کہا نیب قانون کے مطابق ملک بھر میں کارروائیاں کر رہا ہے، کسی صوبے کو استثنیٰ حاصل نہیں۔ نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق احتساب بیورو کے افسران کا تعلق کسی جماعت، فرد یا کسی گروہ سے نہیں ۔ نیب ہر قسم کی صوبائیت کی پرزور مذمت کرتا ہے جبکہ نیب کی کارروائیوں میں کسی صوبے کو استثنیٰ حاصل نہیں ۔ نیب اعلامیے کے مطابق افسران کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے ۔  بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈہ دراصل آئین اور قانون کے مطابق کارروائیوں پر اثرانداز ہونے کی مذموم کوشش ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کراچی کی ٹیم نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا جبکہ نیب ہیڈ کوارٹرز کے آپریشن ڈویژن اور انٹیلی جنس ونگ نے چیئرمین نیب کی زیرنگرانی آپریشن سرانجام دیا ۔