Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، خیبرپختونخوا میں 24 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، خیبرپختونخوا میں 24 نئے کیس رپورٹ
December 2, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 468 ہو گئی۔ صوبے کے اسپتالوں میں 58 مریض زیرعلاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 78 فعال کیسز ہیں۔

محکمہ صحت پشاور کا کہنا ہے ڈینگی کے سب سے زیادہ 16 کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 58 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس وقت صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 26 مریض زیرعلاج ہیں۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 12 لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔

ادھر گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 125 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈینگی کے 4 چار جبکہ گوجرانولہ اور سرگودھا سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گجرات، فیصل آباد، جھنگ اور سیالکوٹ سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز چینوٹ، ڈیرہ غازی خان اور قصور سے 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 25,436 ہو چکی ہے۔