Saturday, April 27, 2024

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق
October 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 554 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.31 فیصد رہی۔ ایک روز میں 42 ہزار 124 ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 312 ہو گئیں۔ ملک بھر میں ایک ہزار 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 204 تک جا پہنچی۔ کورونا کے باعث 1 ہزار 783 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنڑ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 693 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز کے دوران 88 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 77 ہزار 38 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے ایک لاکھ 68 ہزار 411 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد صرف 2934 رہ گئی ہے۔