Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کا آج سے آغاز

ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کا آج سے آغاز
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز کا آج سے آغاز ہو گیا۔ یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں۔

ملک بھرمیں پرائمری سے مڈل تک  تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ یونیورسٹیز میں تھرڈ ائیر سے پی ایچ ڈی تک پڑھائی کا عمل بحال ہو گیا۔

ہنستے مسکراتے طلباء اسکولوں میں پہنچے تو اساتذہ نے پھول پیش کیے۔ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے ڈھول بجا کر منفرد انداز میں طلباء کو خوش آمدید کہا گیا۔

کاندھوں پر بیگ اٹھائے، دل میں علم کی شمع جلائے طلباء اور اساتذہ نے تدریسی عمل مکمل بحال ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کیا جارہا ہے۔ تمام طلباءاور اساتذہ کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔ کلاسز میں طلباء کے درمیان مناسب فاصلہ یقینی بنایا جارہا ہے۔ ہر کلاس کے آدھے طلباء ایک دن باقی آدھے دوسرے دن سکول آئیں گے۔