Friday, May 10, 2024

ملک بھر میں پٹرول کا بحران ، دسویں روز بھی شہری پریشان

ملک بھر میں پٹرول کا بحران ، دسویں روز بھی شہری پریشان
June 10, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں پٹرول کا بحران دسویں روز بھی جاری ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکا رہیں ۔ لاہور ، پشاور ، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے ۔ بعض فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، خیبرپختونخوا میں ایک لٹر پٹرول ایک سو ساٹھ روپے میں ملنے پر بزرگ شہری پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔ پٹرول کی قلت ہونے پر پٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا ، کئی مقامات پر پٹرول بھروانے کیلئے  ہاتھوں میں خالی بوتلیں لئے آگئے ،جبکہ کورونا ایس او پیز کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھی گئی ۔