Saturday, April 27, 2024

ملک بھر میں پٹرول بحران 12 ویں روز بھی جاری

ملک بھر میں پٹرول بحران 12 ویں روز بھی جاری
June 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں پٹرول بحران 12 ویں روز بھی جاری ہے۔لاہور کے زیادہ تر علاقوں میں پٹرول نایاب ہے۔ گجرات میں شہری پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔ جہاں پٹرول دستیاب تھا وہاں اس کے من مانے ریٹس وصول کیے جا رہے ہیں۔ اوکاڑہ کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں بھی شہریوں کو پٹرول نہ ملا۔ سیالکوٹ میں بھی سستا پٹرول نایاب ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے کم کرنے کے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے۔ مختلف شہروں میں پٹرول نایاب ہونے پر شہری شدید پریشان ہیں۔ اکا دکا پٹرول پمپ پر موٹر سائیکل والوں کو صرف ایک سو جبکہ گاڑی والے کو پانچ سو روپے کا پٹرول دستیاب ہے۔