Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں پولیو کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملک بھر میں پولیو کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
June 1, 2019
 بنوں (92 نیوز) ملک بھر میں پولیو کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پولیو مخالف پروپیگنڈہ سے بنوں کا ایک اور بچہ عمر بھر کیلئے معذور ہو گیا۔ ڈویژن میں پولیو کیسز کی تعداد گیارہ ہو گئی۔ فوکل پرسن بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ بنوں ڈویژن پولیو وائرس کےحوالے سے  خطرناک ترین ہو گیا۔ پولیو وبا کی شکل اختیار کر گیا۔ بابر بن عطا نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا را بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے قطرے ضرور پلائیں۔ من گھڑت پراپیگنڈہ سے ہوشیار رہیں ۔انسداد پولیو ویکسین نے دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ کیا ہے۔ ادھر پنجاب میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی بڑھنے لگی۔ راولپنڈی کے علاقے صفدرآباد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ لاہور میں بھی آؤٹ فال روڈ سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی جون دوہزاراٹھارہ میں سامنے آئی  تھی، صوبائی دارالحکومت کو ایک سال بعد بھی وائرس سے پاک نہ کیا جا سکا۔