Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلرز کے آڈٹ کا فیصلہ

ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلرز کے آڈٹ کا فیصلہ
July 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلرز کے آڈٹ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عمل کے لئے جائیداد کی مشکوک خریدو فروخت کی نگرانی کی جائے گی اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کا اندراج ہو گا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں، ڈویلپرز اور جیولرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے اس سے قبل 22،000 سے زیادہ پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کیا ہے ۔ ریئلٹرز کو ڈیزیگنیٹڈ نان فائننشل بزنس اینڈ پروفیشن قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ہر ریئلٹر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مشکوک لین دین کو ٹریک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔