Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے تیسرے روز بھی جاری

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے تیسرے روز بھی جاری
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے۔ والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں ، عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

رضاکار ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ 5 روز تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے 14 سو سے زائد موبائل ٹیمیں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جن میں خواتین ہیلتھ ورکرز کی تعداد نمایاں ہے۔

علما نے بھی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کہتے ہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں،عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

مفتی عاشق حسین نے کہا کہ عمر بھر کی معذوری سے بچاؤکے لیے پولیو کے قطرے ازحد ضروری ہیں۔ علامہ اصغرعارف چشتی کہتے ہیں بچوں کو اپنے مستقبل کا سہارا دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی ویکسی نیشن کروائیں۔

علما نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور انہیں قوم کا صحت مند فرد بنائیں۔

کووارڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کے تین کروڑ، تیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دو لاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔