Saturday, May 11, 2024

ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر
January 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) دھند  اور دیگر موسمی سختیوں کے باعث  ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر  ہے ، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنیوالی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ۔ وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس 4  گھنٹے 30 منٹ،پاک بزنس 4 گھنٹے 50 منٹ  ہو سکتی ہے ، کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ،اکبر ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر کا شکار  ہے  ۔ ملت ایکسپریس 7گھنٹے 30 منٹ،شالیمار ایکسپریس  2 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار  ہے ۔ کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ لیٹ  جبکہ خیبر میل 2 گھنٹے 10 منٹ اور گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ہے ۔ فرید ایکسپریس ایک   گھنٹہ 20 منٹ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ ، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے ۔  شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہے ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔