Wednesday, May 8, 2024

ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر
January 29, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر  میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے ، محکمہ ریلوے  کئی ماہ سے متاثر شیڈول کو بحال کرنے میں ناکام ہو گیا۔ کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی  متعدد ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،  خیبر میل 3 گھنٹے 57 منٹ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ تاخیرکا شکار ہے ۔ اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ  ، وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ،پاک بزنس 5 گھنٹے 10 منٹ لیٹ  ہے ۔ کراچی ایکسپریس ایک   گھنٹہ،ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار  جبکہ شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ  تاخیر کا شکار  ہوئی ۔ فرید ایکسپریس ایک   گھنٹہ 20 منٹ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ لیٹ  ، قراقرم ایکسپریس ایک  گھنٹہ 10منٹ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔