Sunday, May 19, 2024

ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے، مریم اورنگزیب

ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے، مریم اورنگزیب
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں، ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، عمران خان کی کرپشن، نااہلی، بدانتظامی اور بیڈگورننس کا خمیازہ عوام بھگت ر ہے ہیں، ویکسین کا پیشگی بندوبست کیوں نہیں کیا؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیلی کروائی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت جلد کشمیر میں الیکشن کیمپین کا آغاز کرنے جا رہی ہے  فتح ہماری  ہوگی انشاء اللہ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا، کشمیری نہیں چاہتے جو پاکستان کی عوام کے ساتھ ہو رہا ہے ان کے ساتھ ہو۔ کشمیری کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہاں بیروزگاری ہو، لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں۔ کشمیری بڑے باشعور ہیں۔