Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں ون ڈے ڈلیوری سسٹم اور الیکٹرانک منی آرڈر سسٹم کا افتتاح ہو گیا

ملک بھر میں ون ڈے ڈلیوری سسٹم اور الیکٹرانک منی آرڈر سسٹم کا افتتاح ہو گیا
November 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پوسٹل سروسز میں انقلابی اقدامات کر لیئے گئے۔ ملک بھر میں ون ڈے ڈلیوری سسٹم اور الیکٹرانک منی آرڈر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔ شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویز صرف ایک دن میں حاصل کر سکیں گے۔ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت بھی شروع کر دی گئی۔ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔ون ڈے ڈیلیوری سسٹم 25 اور منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دستیاب ہو گی۔ دونوں سروسز کا افتتاح وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز مراد سیعد نے اسلام آباد میں کیا۔ وزیر مملکت نے پوسٹل سروسز کو منافع بخش ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ادارے کے کرپٹ افسران کو خبردار کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پوسٹل سروسز کے 1 ارب 34 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ ادارے کی عمارتوں سے قبضے واگزار کرانے کے لیے حکمت تیار کر لی۔