Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
January 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بارش کا سلسلہ ملک میں وقفے وقفے سے جاری ہے ،  لاہور ، کراچی،  اسلام آباد، پشاور اور دیگر علاقوں میں بارش  جم کر برسی ۔ کراچی میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ، بارش سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم رہا  ۔ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ ، لودھراں ، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں شدید دھند رہی جب کہ   موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ دوسری جانب  موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی برسات کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ صوبائی دارالحکومت لاہوراور پشاور میں صبح سویرے بونداباندی سے سردی بڑھ گئی، شہراقتدار میں بھی برکھا رت لگ گئی۔پنڈی  بھٹیاں،مانسہرہ اور گردونواح میں بھی بارشوں نے موسم مزید سرد کردیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی برسات کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بادل آج بھی برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں دھند نےبھی ڈیرے ڈال لئے ۔ ملتان ،خانیوال موٹروے بند ، قومی شاہراہوں پر اکثرمقامات پرحد نگاہ محدود ہوگئی۔ پتوکی، اوکاڑہ،ساہیوال، میاں چنوں اور خانیوال میں دھندہی دھند رہی ۔ ملتان،شجاع آباد،چشتیاں اور رحیم یارخان میں بھی دھند نے ہرچیز کو دھندلا کردیا۔ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی آئی خان اور مضافات میں بھی دھند کا راج  رہا ۔ میر پور خاص،خیرپور،دادو ،سجاول اورٹھٹھہ میں بھی شدید دھند کے باعث مہران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثرہے۔