Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کلاسز آج سے جاری

ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کلاسز آج سے جاری
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کلاسز آج سے جاری ہیں۔ پہلی سے آٹھویں تک اسکول عید تک بند رہیں گے۔

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ نویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے ہفتہ میں دو دن  کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ صبح سویرے طلبا و طالبات ایک مرتبہ پھر اسکول پہنچے جہاں ایس او پیز کے تحت انہیں داخلے کی اجازت دی گئی۔ گھروں میں رہنے سے اکتائے طلبہ نے اسکول پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پورا ہفتہ اسکولز کھولنے کا مطالبہ کیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے امتحانات قریب ہیں،اسکولوں میں وافر جگہ موجود ہے ، پیپرز کی تیاری کیلئے انہیں روزانہ اسکول آنے کی اجازت دی جائے۔

چہرے پر ماسک لگائے اور سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے بچے اسکولز پہنچے جہاں ان کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔ کلاسز میں بھی طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔