Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں نادرا دفاتر کھل گئے

ملک بھر میں نادرا دفاتر کھل گئے
May 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)ملک بھر میں نادرا دفاتر کھل گئے ، نادرا دفاتر احساس پروگرام میں فنگر پرنٹ کی تصدیق نہ ہونے پر کھولے گئے ،  مختلف شہروں میں نادرا آفسز کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ سماجی فاصلوں کی پابندی ہوا میں اڑا دی  ، شہریوں کو نادرا دفاتر آنے سے پہلے معلومات کیلئے ہیلپ لائن سات صفر صفر صفر پر کال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

لاک ڈاون میں نرمی، ملک بھر میں نادرا کے دفاتر شہریوں کے لئے کھول دئے گئے ، حکومت نے نادرا کو ایس او پیز پر عمل در آمد کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔

کراچی کی  شارع فیصل پر نادرا آفس  میں شہری ایس او پیز پرعمل نہ کرسکے ، قطار میں کھڑے شہریوں نےفاصلہ تک نہ رکھا اور ایک دوسرےکےقریب کھڑےرہے ، 92 نیوزکی ٹیم پہنچی تو نادرا آفس کی انتظامیہ حرکت میں آئی اورشہریوں کو فاصلے پر کھڑا کرنےکی کوشش کی۔

داخلی گیٹ پر شہریوں کو ڈس انفیکٹ اسپرے کے ساتھ ہینڈ سینیٹائزر اور فیور چیک کرنے کے بعد دفتر میں جانے دیاگیا ، شہریوں نےکہاکہ تمام کاونٹر کھول دیئےجائیں تو رش سے بچا جاسکتاہے۔

نادرا کے دفاتر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں ، جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک نادرا دفاتر کھلےرہیں گے۔