Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں نئی ووٹر لسٹیں تیار کرنے کا عمل جاری

ملک بھر میں نئی ووٹر لسٹیں تیار کرنے کا عمل جاری
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں نئی ووٹر لسٹیں تیار کرنے کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر رجسٹرڈ ہوسکے گا جبکہ تیسرے پتہ پر ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہوسکے گا۔  الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ دیگر پتہ پر درج ووٹوں کو از خود مستقل پتہ کے مطابق ووٹ رجسٹرڈ کیا جائیگا، البتہ سرکاری ملازمین مستقل عارضی کے علاوہ دیگر پتہ پر بھی ووٹ درج کروا سکتے ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق ووٹوں کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ملک بھر کے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں ووٹوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔