Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں مہنگائی کا راج ، گوشت، سبزیاں سرکاری نرخ ناموں سے زیادہ قیمتوں پر فروخت

ملک بھر میں مہنگائی کا راج ، گوشت، سبزیاں سرکاری نرخ ناموں سے زیادہ قیمتوں پر فروخت
May 16, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے۔ گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخ ناموں سے زیادہ قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہریوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ لاہور میں لہسن چائنہ  160، ادرک  310 ،  سبز مرچ 52 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ گوجرانوالہ میں بڑے گوشت کی فی کلو قیمت میں 200 جبکہ مٹن میں 300 سے 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ برائلر مرغی کا گوشت 420، دودھ 130 جبکہ دہی 140 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دالوں کی قیمت میں بھی 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ آٹے 20 کلو کا تھیلا 1200 سے 1300 روپے کا ہو گیا۔

شہری کہتے ہیں رمضان المبارک کے بعد بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔