Tuesday, May 21, 2024

ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا چوبیس گھنٹوں میں 133 جانیں نگل گیا

ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا چوبیس گھنٹوں میں 133 جانیں نگل گیا
May 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار کم نہ ہو سکے۔ مہلک وائرس چوبیس گھنٹوں میں 133 جانیں نگل گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 93 ہزار 426 ، پنجاب میں 3 لاکھ 20 ہزار 851 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  24 ہزار 979 ، بلوچستان میں 23 ہزار 534 ، اسلام آباد میں 78 ہزار 382 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 19 ہزار 106 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایک دن میں 113 اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.93 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 959 ہے۔ اس وقت 607 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 5 ہزار 353 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 7 لاکھ 66 ہزار 492 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 883 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔