Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 240 افراد متاثر

ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 240 افراد متاثر
November 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 240 افراد متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق ہونے کے بعد جان لیوا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی۔

این سی اوسی‏ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32 ہزار 466 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی۔ پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 876 ہو گئی۔