Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں مزید 80 افراد کورونا کے باعث جاں بحق

ملک بھر میں مزید 80 افراد کورونا کے باعث جاں بحق
December 20, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر برقرار۔ ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2 ہزار615 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 553 تک پہنچ گئی۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 89 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 615  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 80 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 330 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 103 ، پنجاب میں 1 لاکھ 31  ہزار 428، کے پی کے میں 54 ہزار948، بلوچستان میں 17 ہزار 909، اسلام آباد میں 36 ہزار 117، آزاد جموں و کشمیر میں 7ہزار961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 7ہزار 405 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 533 ہے۔ سندھ میں 20 ہزار 815، پنجاب 8 ہزار 321، کے پی کے میں 4 ہزار 501، اسلام آباد 5 ہزار 737، گلگت بلتستان 106، بلوچستان 397 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 45  ایکٹو کیسز ہیں۔