Thursday, March 28, 2024

ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں کی اونچی اڑان،شہری پریشان

ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں کی اونچی اڑان،شہری پریشان
November 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،نرخوں میں ہوشربا اضافے سے شہری پریشان ہو گئے  جبکہ دکانداروں نے مرغی کی قلت کو قیمتیں بڑھنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ملک بھر میں  برائلر کے گوشت  کی قیمت میں  ہوشربا اضافہ ہوگیا۔لاہور میں  مرغی کا گوشت 280روپے کلو ہوگیا،پشاور میں بھی مرغی کا گوشت مہنگا،قیمت 210روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملتان اور گجرات  میں مرغی کے گوشت کی قیمت 275 روپے فی کلو تک جا پہنچی ، فیصل آبادمیں  مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے کے دورن 110 روپے اضافہ ہوا،نرخ  ٹرپل سنچری کراس کر گئے ۔ سکھر اورتھرپارکر میں مرغی کی قیمتوں میں سو روپے  کاریکارڈ اضافہ ہوا ۔ نرخ ساڑھے تین سو روپے کلو تک جاپہنچےجبکہ  حیدرآباد میں مرغی کا گوشت 330 روپے فی کلو ہو گیا ۔ دکانداروں نے مرغی کی شارٹیج کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قراردے دیا۔