Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں مرغی اور انڈے کا بحران پیدا ہونےکا خدشہ

ملک بھر میں مرغی اور انڈے کا بحران پیدا ہونےکا خدشہ
October 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پورٹ پر مرغی کی فیڈ بیج کے 5 جہاز 45 روز سے روک دیئے گئے ہیں جس سے  امپورٹرز کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،  جس کےباعث  مرغی اور انڈے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریٹکرزایسوسی ایشن کے صدرشہزادخان کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں جہاز کلئیر نہ کئے گئے تو ملک بھر میں چکن فیڈ کی سپلائی بند کردیں گے۔ مرغی کی فیڈ کے سیڈز بیج کے 5 جہاز کو کراچی پورٹ  پر روکے ہوئے 45 روز گزر گئے تاہم اب تک اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا، جس کی وجہ سے ملک میں مرغی اور انڈے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ڈیمرج کی مد میں 45 روز میں درآمد کنندگان پر لگ بھگ 50 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔ آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریٹکرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف نواب شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ وزارت خوراک کی وجہ سے جہاز کلیئر نہیں کئے جارہے، اڑتالیس گھنٹوں میں جہاز کلئیر نہ ہوئے تو پولٹری فیڈ بنانے والوں کو بیج کی سپلائی روک دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بیج مرغیوں کی خوراک بنانے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، بیج نہ پہنچنے سے مرغیوں کی خوراک کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔