Sunday, April 28, 2024

ملک بھر میں مردم شماری دو مراحل میں کرانے پر غور

ملک بھر میں مردم شماری دو مراحل میں کرانے پر غور
January 2, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارا لحکومتوں میں پہلے مرحلے جبکہ فاٹا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کرانے کی تجویز ہے حساس مقامات کی نشاندہی کیلئے صوبائی حکومتوں کو درخواست کردی ہے جبکہ مر د م شماری کیلئے 45 ہزار فوجی اہلکاروں کی خدمات درکار ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف شماریات آصف باجوہ کاکہنا تھا کہ مرد م شماری کا عمل رواں سال 15مارچ سے شروع کرکے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا ۔۔پہلے مرحلے میں اسلام آبا کراچی ، حیدر آبادمیر پو ر خاص لاہور، فیصل آبا ، ۔سر گودھا ، ڈیرہ غازی خان ، پشاور، مردان اور بلوچستان میں مردم شماری کرانے کی تجویز ہے جبکہ باقی ماندہ ڈویژنز اور فاٹا ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کرائی جائےگی ۔یہ تجاویز پاک فوج کو ارسال کردی گئیں ہیں۔ چیف شماریات نے کہا کہ حساس مقامات کی نشاندہی کیلئے صوبائی حکومتوں کو درخواست کردی ہے جو تفصیلات موصول ہوں گی  ان کا پاک فوج کیساتھ تبادلہ کریں گے مرد م شماری کیلئے پاک فوج ، رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ، سکیورٹی کی مد میں سات ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔

چیف شماریات کایہ بھی کہنا تھا کہ مرد م شماری کیلئے ماسٹرز ٹرینرز کی تربیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور ماسٹرز ٹرینرز آگے تربیت کا عمل 24جنوری سے شروع کرکے چار روز میں ختم کریں گے

 مرد م شماری کے اختتام کے دو ماہ بعد ابتدائی نتائج تیار کرلئے جائیں گے ۔