Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ملک بھر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
October 23, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ملک بھر میں محرم الحرام کے تناظر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام بڑے شہروں میں آج جلوس نکالے جا رہے ہیں جو مقررہ راستوں پر چلتے ہوئے کل اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ملک بھر میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذاکرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی اہمیت بیان کی اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سمیت گلگت بلتستان میں بھی ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ ذاکرین نے کہا کہ  کربلا کی جنگ حق اور باطل کے درمیان تھی اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی لازوال قربانی دے کر انسانیت کے لئے عظیم ترین مثال قائم کر دی۔ ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے ہزاروں اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشت گردی یونٹ کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح مجالس کی سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔