Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں متحدہ کے دفاتر سیل‘ سکھر میں دو دفاتر بلڈوز کر دیے گئے

ملک بھر میں متحدہ کے دفاتر سیل‘ سکھر میں دو دفاتر بلڈوز کر دیے گئے
August 24, 2016
کراچی / لاہور (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعدمتحدہ کے ملک بھرمیں دفاترکوسیل کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ سکھر میں ایم کیوایم کے دو دفاترکو غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے گرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد متحدہ کے ملک بھر میں دفاتر سیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن سکھر نے ایم کیو ایم کے دو یونٹ دفاتر کو گرا دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دونوں دفاتر پاک کالونی اور میانی روڈ پر غیر قانونی تعمیر کیے گئے تھے۔ ٹنڈوالہ یار اور میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب میں بھی ایم کیو ایم کے دفاتر کو سیل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں ایم کیو ایم کے صوبائی دفتر کے باہر پولیس تعینات ہے جبکہ دفتر پر لگا پارٹی پرچم بھی اتار دیا گیاہے۔ پنجاب ہاوس کے باہر ایم کیو ایم کا مین بورڈ اور تمام پوسٹرز بھی اتار کر مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔