Thursday, May 2, 2024

ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی جارہی ہیں

ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی جارہی ہیں
October 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)شہدائے کربلا کی پیاس کو یاد کرنے کے لیے محرم الحرام میں ماتمی جلوس کی گذرگاہوں پردودھ اور پانی کی سبیل لگائی جارہی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ماہ محرم الحرام میں شہدائے کربلا کی پیاس کو یاد رکھنے کے لئے شہر کی مختلف شاہراہوں پر سبیلوں کا اہتمام کیا جاتاہے جہاں نوجوان ٹھنڈے مشروب تیارکر کے لوگوں کو پلاتے ہیں۔ عزاداروں کا کہنا ہے کہ سانحہ کربلا میں یزیدی فوج نے امام حسین اور ان کے ساتھیوں کے لیے دریائے فرات کا پانی بند کردیا تھا، جس کی یاد میں وہ ہر سال سبیلیں لگاتے ہیں۔ عزاداروں کا کہنا تھا کہ امام حسین نے کربلا بھوکا پیاسا رہ کر یہ ثابت کردیا کہ باطل کے سامنے سر جھکانے سے بہتر ہےکہ انسان اپنی جان دے دے۔