Wednesday, May 1, 2024

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام نے اعتکاف کر لیا

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام نے اعتکاف کر لیا
May 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام  نے اعتکاف  کر لیا  ، کورونا وباء  کے پیش نظر محدود پیمانے پر اعتکاف کیا گیا ہے ۔

کورونا وباء کے باعث امسال   اجتماعی اعتکاف کی بجائے مقامی مساجد میں چار سے پانچ افراد کو اعتکاف  میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی  ہے ۔

ماہ صیام کا آخری عشرہ  شروع ہو چکا ہے،   پاکستان میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے ہیں ۔

بیسویں روزے کے اختتام پر مغرب کی نماز کے ادائیگی کے ساتھ ہی ملک بھر کی طرح  لاہور میں بھی لاکھوں فرزندانِ توحیداعتکاف پر بیٹھ گئے ، جہاں وہ چاند رات تک دنیا سے کٹ کر اللہ سے لو لگائیں گے۔

مسلمان رمضان کے تیسرے عشرے میں اعتکاف کرتے  ہیں  جس میں وہ دنیا داری سے  کنارہ کشی اختیار کر کےمعبود حقیقی کی رضا حاصل کرنے کی سعی کرتے ہیں ۔

 رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ایک رات لیلتہ القدر  ہوتی ہے  جس  کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ  ’’شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ‘‘۔