Saturday, May 11, 2024

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز
April 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش وصول کرنے کیلئے 17 ہزار پیمنٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ سنٹرز پر کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ https://twitter.com/SaniaNishtar/status/1248148870061752320?s=20 وزیر اعظم عمران خان نے ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو  بارہ بارہ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ 144 ارب روپے ڈھائی ہفتوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ریلیف فنڈز میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی۔ رقم بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ملے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو کورونا وائرس سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا زیادہ لوگ جمع ہونے سے بیماری تیزی سے پھیلتی ہے۔ احتیاط نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کورونا وائرس سے صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے۔ کورونا وائرس کے 85 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں۔