Tuesday, April 16, 2024

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹل ویران ، مالکان کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹل ویران ، مالکان کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا
April 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہو گئی۔ ہوٹلز میں کام کرنے والے افراد بھی بے روزگار ہونے لگے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس کے اثرات نے ہوٹل انڈسٹری کو بھی نہیں بخشا۔ ٹرین، ہوائی جہاز اور انٹرسٹی بس سروس معطل ہونے سے مسافر خانے بھی ویران ہو گئے ہیں جبکہ ہوٹلز مالکان کیلئے خرچہ پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ہوٹلز کی بندش  سے ہوٹلز میں کام کرنے والے ہزاروں افراد بھی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ کہتے ہیں ہوٹلر کا کام بند ہونے سے روزی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ ہوٹل مالکان اور  ملازمین   پر امید ہیں کہ جلد از جلد کورونا کا خاتمہ ہو تاکہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو سکیں۔