Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹل انڈسٹری مشکلات کا شکار

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹل انڈسٹری مشکلات کا شکار
April 5, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہوگئی، کراچی کے ہوٹلز اور مسافر خانے بھی کورونا وائرس کے اثرات سے نہ بچ سکے،  ہوٹلز میں کام کرنے والے افراد بھی بے روزگار ہونے لگے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، کورونا وائرس کے اثرات نے ہوٹل انڈسٹری کو بھی نہیں بخشا، ٹرین، ہوائی جہاز اور انٹرسٹی بس سروس معطل ہونے سے مسافر خانے بھی ویران ہوگئے ہیں جبکہ ہوٹلز مالکان کیلئے خرچہ پورا کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ہوٹلز کی بندش  سے ہوٹلز میں کام کرنے والے ہزاروں افراد بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ، کہتے ہیں ہوٹلر کا کام بند ہونے سے روزی کمانا مشکل ہوگیا ہے۔

ہوٹل مالکان اور  ملازمین   پر امید ہیں کہ جلد از جلد کورونا کا خاتمہ ہو تاکہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوسکیں۔