Thursday, April 18, 2024

ملک بھر میں قومی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال

ملک بھر میں قومی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال
June 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، ملک بھر میں قومی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔ سول ایوی ایشن نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا، مسافر طیاروں کے علاوہ چارٹرڈ اور کارگو پروازیں بھی بین الاقوامی ایئرپورٹس سے اڑان بھر سکیں گی۔ گوادر اور تربت کیلئے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، فلائٹ آپریشن کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔ غیر ملکی پروازوں کے ذریعے 450 مسافر پاکستان پہنچے ہیں، مسافروں کو کوروناوائرس سے بچائو کے لئے جاری ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا۔ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آتا ہے توانہیں ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ منفی رپورٹ کی صورت میں مسافر اپنے گھر میں ہی چودہ دن کے لئے قرنطینہ رہ سکیں گے۔ اگر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہوا اور علامات بھی زیادہ شدید ہوں تو لازمی قرنطینہ میں جانا ہوگا۔ مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت مسافر پر ایک سے دوسرے صوبے جانے کی پابندی ہوگی۔