Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں فرزندان اسلام  اعتکاف میں بیٹھ گئے

ملک بھر میں فرزندان اسلام  اعتکاف میں بیٹھ گئے
May 3, 2021

ملتان ( 92 نیوز) رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر  میں  فرزندان اسلام مغرب کے وقت اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہرجانے یا خود کو روک لینے کے ہیں - اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد اور گھروں میں ٹھہرے رہنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔

اعتکاف کے لئے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت فرزندان توحید کی خواہش ہوتی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حکومت کی جانب سے پابندی کے باعث شہری گھروں میں اعتکاف کے رہے ہیں ۔